۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تعلیمی، تربیتی و تنظیمی 2 روزا ورکشاپ کا پروگرام

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے بتاریخ 16 اور 17 جنوری 2021ع کو ڈویژنل جنرل کائونسل کے لیے تعلیمی، تربیتی و تنظیمی 2 روزا ورکشاپ کا پروگرام منعقد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے بتاریخ 16 اور 17 جنوری 2021ع کو ڈویژنل جنرل کائونسل کے لیے تعلیمی، تربیتی و تنظیمی 2 روزا ورکشاپ کا پروگرام زیر صدارت برادر تنویر حسین (ڈویژنل صدر) اور زیر نگرانی برادرا ساجد عباس مرکزی یونیورسٹیز گروپ سیکرٹری کے منعقد کیا گیا۔

جس میں نماز باجماعت، موضوعاتی دروس، گروپ ڈسکشن، عملی تربیت اور ماڈل محفل قرآن اور ماڈل علمی محفل کے پروگرام منعقد کیے گئے۔

ورکشاپ میں محترم ذوالفقار علی حیدری صاحب، محترم راحیل عباس راحیل صاحب، محترم عاطف مہدی سیال صاحب، محترم ساجد عباس نگری صاحب، برادر منتظر مہدی سجادی اور برادر ایاز علی نظامانی نے موضوعاتی درس دینا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .